وکا وکا گرل چھا گئی۔۔۔

شائع 30 جنوری 2016 10:28am

w30000000000

لاس اینجلس:کولمبیا کی معروف گلوکارہ شکیرا سے کون واقف نہیں ،ان کا گانا وکا وکا مقبول ترین گانوں میں سے ایک ہے اور اسی گانے کے باعث شکیرا کے مداحوں کی تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وکا وکا گرل کا سپر ہٹ گانا آج بھی لوگوں میں بے انتہا مقبول ہے اور اسے پسند کرنے والوں کی تعداد یو ٹیوب پر ایک بلین سے تجاوز کر گئی ہے۔

واضح رہے کہ شکیرا نے یہ گانا دو ہزار دس میں فیفا ورلڈ کپ کے موقع پر گا یا تھا اور اس پرپر فارم کیا تھا،بعد ازاں یہ گانا ان پر کامیابی کے دروازے کھولتا چلا گیا اور وہ مقبولیت کے لحاظ سے لاطینی زبان کی تیسری بڑی گلوکارہ بن گئیں۔

شکیرا کی زندگی میں یہ گانا اسلئے بھی اہمیت رکھتا ہے کہ اس کی ریکارڈنگ کے دوران وہ ہسپانوی اسٹار جیراڈ پیق سے ملیں ، دونوں کے درمیان دوستی ہوئی اور دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔آج دونوں دو پیارے بچوں ملن اور ساشا کے والدین ہیں۔