سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کو بڑا جھٹکا
File Photoسری دیوی کا شمار بولی وڈ کی معروف اسٹارز میں ہوتا ہے اور انہوں نے بولی وڈ کو بہت سی کامیاب فلمیں دی ہیں جس کے بعد اب سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور بھی فلم انڈسٹری میں قدم رکھ رہی ہیں اور ان کی فلم ڈھڑک کی شوٹنگ بھی جاری ہے تاہم فلم کی ریلیز سے قبل ہی جھانوی کپور کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے کیونکہ ان کی فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔
معروف فلمی تجزیہ کار ترن آدرش نے فلم کا پوسٹر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی کیا ہے جس میں جھانوی کپور ہیرو ایشان کے ساتھ موجود ہیں تاہم فلم کے پوسٹر کے ساتھ اسکی ریلیز کی تاریخ بیس جولائی دوہزار اٹھارہ رکھی گئی ہے۔ پہلے یہ تاریخ چھ جولائی تھی۔ فلم کی ریلیز میں تبدیلی کیوں کی جارہی ہے ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا ہے۔
The lovebirds of #Dhadak... Janhvi and Ishaan... An adaptation of Marathi blockbuster #Sairat... Directed by Shashank Khaitan... 20 July 2018 release. pic.twitter.com/eRZ8SxVaNL
— taran adarsh (@taran_adarsh) January 20, 2018
ڈھڑک فلم میراٹھی فلم سیرات کا ریمیک ہے اس میں ہدایت کاری کے فرائض شاشانک نے سرانجام دیئے ہیں۔
جھانوی کپور سری دیوی کی بیٹی ہیں جبکہ سوشانتھ بھی شاہد کپور کے بھائی ہیں اس طرح اداکاری دونوں ہی اداکاروں کے جنس میں ہے۔
کرن جوہر نے اس فلم کے حوالے سے پندرہ نومبر کو اعلان کیا تھا تاہم انہوں نے فلم کے ہیرو اور ہیروئن کے متعلق بتانے سے گریز کیا تھا۔
اپنے ٹوئیٹراکاونٹ پر کرن جوہر کا کہنا تھا کہ پانچ سال قبل سدھارتھ ، ورون اور عالیہ کو فلم انڈسٹری میں متعارف کروایا گیا اوراب یہ لوگ دھرما فیملی کا حصہ ہونے کے ساتھ ہی فلمی صنعت کے درخشان ستارے بھی ہیں۔ اب دھرما فیملی میں مزید اضافہ ہونے جارہا ہے اور دو نئے اداکار اس میں شامل ہورہے ہیں۔ لیکن کرن جوہر نے ان اداکاروں کے نام بتانے سے گریز کیا ۔
ڈھڑک فلم زی اسٹوڈیوز اور دھرما پروڈکشن کی مشترکہ پیشکش ہے۔ کرن جوہر بھی اس کے فلمسازوں میں شامل ہیں اور یہ میراٹھی بلاک بسٹر فلم سیرات کا ریمیک ہے، اس میراٹھی فلم نے بھی باکس آفس پر بہت کامیابی حاصل کی تھی۔
Courtesy: Zee News
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔