فلم 'ہندی میڈیم' بہترین فلم کا ایوارڈ لے اڑی

شائع 21 جنوری 2018 05:22pm

hm

پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی پہلی ہی فلم 'ہندی میڈیم'نے بیسٹ فلم کا ایوارڈ لے کر فلم فیئر کا میلہ لوٹ لیا۔

پاکستانی اداکارہ صبا قمرکی پہلی ہی فلم نےممبئی کی نگری میں جادو جگا دیا۔

بہترین فلم کا ایواڈ لے کرفلم فیئرکامیلہ لوٹ لیا۔

بہترین اداکارہ کیلئے ودیا بالن صبا قمرپربازی لے گئیں اورچھٹا فلم فیئر ایوارڈ اپنے نام کیا۔

ہندی میڈیم میں شاندار اداکاری پر عرفان خان کو بیسٹ ایکٹر ایوارڈ ملا۔

بہترین گلوکار ارجیت سنگھ جبکہ گلوکارہ میگھنا مشرا قرار پائیں۔

اداکارہ مالا سنہا اور گلوکار و موسیقار بپی لہری کولائف ٹائم اچیومنٹ ایواڈ دیا گیا۔