کنگ خان کب مضبوط ہوئے؟

شائع 22 جنوری 2018 01:41pm
File Photo File Photo

شاہ رخ کا شمار بولی وڈ کے بادشاہوں میں ہوتا ہے تاہم اب کنگ خان نے بتایا ہے کہ وہ کیسے بولی وڈ میں اتنے مضبوط ہوئے ہیں۔ کنگ خان کی فلم پھر بھی دل ہے ہندوستانی دوہزار سے قبل ریلیز ہوئی تھی۔

 تاہم یہ فلم باکس آفس پر ناکامی کا شکار ہوگئی تھی۔ کنگ خان نے کہا ہے کہ پھر بھی دل ہے ہندوستانی کی ناکامی سے وہ مزید مضوط ہوئے تھے۔

اپنے ٹوئیٹ میں کنگ خان نے کہا اگرچہ کہ یہ فلم باکس آفس پر شدید ناکامی کا شکار ہوئی تھی تاہم پھر بھی یہ فلم بہت خاص تھی کیونکہ اسکی ناکامی سے وہ، جوہی چاولا اور ہدایت کار عزیز مرزا مزید مضوط ہوئے تھے۔

یہ فلم ڈریمز ان لمیٹڈ کے بینر تلے بنائی گئی تھی جو کہ عزیز مرزا، کنگ خان اور جوہی چاولا نے مل کر تشکیل دیا تھا، تاہم بعد میں اس پروڈکشن ہاوس کا نام ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ رکھ دیا گیا تھا۔ ڈریمز ان لمیٹڈ کے اپنے بینر تلے کنگ خان نے پہلی مرتبہ یہ فلم بنائی تھی۔

فلم پھر بھی دل ہے ہندوستانی میں کنگ خان اور جوہی چاولا نے رپورٹرز کا کردار نبھایا تھا اور اس میں یہ دونوں ایک آدمی کی زندگی بچانے کیلئے جدوجہد کرتے ہیں جس کو سیاستدان ایک قتل کے کیس میں پھنسادیتے ہیں۔

Courtesy: Zee News