ہالی وڈ فلم ٹارزن کا نیا ٹریلرجاری

اپ ڈیٹ 01 فروری 2016 10:33am

tarzen00000000000

لاس اینجلس:ہالی وڈ کی ایکشن اور تھرلر سے بھرپور نئی فلم ٹارزن کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ہدایتکارڈیوڈ یاٹس نے اس بار فلم کو نیا رنگ دینے کے لئے کہا نی کو بالکل مختلف انداز میں پیش کیا ہے،فلم میں ٹارزن کو جنگل کی بجائے شہر میں دکھایا گیا ہے۔

کہانی کے مطابق ٹارزن جنگل میں رہنے کی بجائے لندن کا رخ کرلیتا ہے لیکن جنگل میں جرائم پیشہ افراد کی بڑھتی سرگرمیاں اسے دوبارہ جنگل میں لے آتی ہیں جہاں وہ اپنے تمام جانور دوستوں کے ساتھ مل کر جرائم پیشہ گروہ کا صفایا کر دیتا ہے۔

فلم میں ٹارزن کا مرکزی کردار الیگزینڈر سکرڈ گرڈ نبھارہے ہیں جبکہ مارگٹ روبی،سیموئل جیکسن،کیسپر گرمپ وغیرہ بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے،فلم رواں سال یکم مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔