رتیک نے کنگنا کو دو ٹوک سنا دی

شائع 01 فروری 2016 09:31am

hqdefault

پچھلے دنوں بولی وڈ کی اداکارہ کنگنا راناوت نے بولی وڈ اداکار رتیک روشن کو بے وقوف اور سابقہ بوائے فرینڈ کہہ ڈالا تھا ۔ جس پر اداکار رتیک روشن نے سوشل میڈیا پر ان کے بیان پر اظہار خیال کیا ہے۔

کنگنا کے بیان پر رتیک کہنا تھا کہ ان کا پوپ کے ساتھ کسی رشتے کے امکانات ہو سکتے ہیں لیکن ان خاتون کے ساتھ نہیں ہوسکتے جو آج کل خبروں میں گردش کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ کنگنا نے عاشقی تھری فلم کے حوالے سے ایک بیان دیا تھا کہ رتیک روشن ان کو عاشقی تھری سے بے دخل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کو سمجھ نہیں آتا کہ کوئی سابقہ بوائے فرینڈ توجہ حاصل کرنے کے لیے اتنی بے واقوفانہ حرکت کیسے کر سکتا ہے۔

کنگنا کے اس بیان پر رتیک قابو نہ رکھ سکے اور فوراً ہی سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے کنگنا کو دو ٹوک لفظوں میں سنا دیا۔