پاکستانی فنکاروں کے بارے میں حیران کن انکشافات۔۔۔

شائع 01 فروری 2016 10:12am

main-colaj

پاکستان کی شوبز انڈسٹری روز بروز ترقی کا سفر طے کرتی ہوئی بلندی کی جانب گامزن ہے ،انڈسٹر ی کی ترقی کا سہرا ہمارے آج کے فنکاروں کو جاتا ہے ،جن کی محنت اور عمدہ اداکاری کے باعث ہماری فلم اور ڈراما انڈسٹری کو دنیا بھر میں پزیرائی مل رہی ہے۔

یقیناً آپ اپنے پسندیدہ اداکاروں کے بارے میں سب کچھ جاننے کا دعویٰ کرتے ہونگے لیکن ہم آج آپ کو ان کے ایسے پوشیدہ رازوں سے واقف کروا رہے ہیں جنہیں جان کر آپ بھی کہہ اٹھیں گے ہمیں تو یہ پتہ ہی نہیں تھا۔

صنم سعید

sanam100000000000000

صنم سعید ہماری ڈرامہ انڈسٹری کی بہترین اداکاراﺅں میں سے ایک ہیں ،شوبز کی دنیا میں ان کی مانگ میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے،آج ہم آپ کو ان کے بارے میں ایسا راز بتاتے ہیں کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔صنم سعید نے اٹھارہ سال کی عمر سے بطور وی جے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور انہیں اپنی پہلی کمائی کا چیک تیس ہزار روپے کا ملا تھا۔

سوہائے علی ابڑو

sohai100000000000000

سوہائے علی ابڑو فلم یہ جوانی ہے دیوانی کے ذریعے نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں اپنی ایک الگ پہچان بنا چکی ہیں لیکن شو بز میں آنے سے پہلے وہ ایک اسکول میں بطور ٹیچر کام کر چکی ہیں اور آج وہ پاکستان فلم انڈسٹری کے آسمان پر چمکتا ہوا روشن ستارہ ہیں ۔

ماورا حسین

mawra20000000000000

ماورا حسین کا اپنے بارے میں کہنا ہے کہ وہ عام دنوں میں معمول کے لباس زیب تن کرتی ہیں لیکن جمعہ کے دن وہ خاص طور پر شلوار قمیض اور کھسا پہنتی ہیں اور آج تک ایسا کبھی نہیں ہوا کہ وہ یہ لباس پہننا بھول گئی ہوں۔

کرکٹر محمد عرفان

m.-irfan1000000000000000

پاکستان کرکٹ کے نوجوان کھلاڑی محمد عرفا ن کا مداح ایک زمانہ ہے وہ نہ صرف بہترین کرکٹ کھیلتے ہیں بلکہ ایک نہایت اچھے انسان بھی ہیں ۔ ان کی زندگی کا ایک راز آج ہم آپ کے سامنے افشاں کرنے جارہے ہیں ۔
ان کا راز یہ ہے کہ وہ کرکٹ جوائن کرنے سے پہلے ایک فیکٹری میں بطور ملازم کام کرتے تھے ،ان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم چھ بھائی ہیں اور ہمارا تعلق لوئر مڈل کلاس فیملی سے ہے اپنے گھروالوں کی مالی سپورٹ کرنے کے لئے میں نے ایک فیکٹری میں ملازمت اختیار کی تھی۔

آمنہ شیخ

amna-shaikh10000000000

آمنہ شیخ سے کون واقف نہیں وہ ہماری شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ ہیں لیکن شوبز جوائن کرنے سے پہلے وہ ایک نجی ائر لائن میں بطور ائر ہوسٹس کام کر چکی ہیں۔

ماہرہ خان

mahira2000000000000

ماہرہ خان ہماری انڈسٹری کا قابل فخر ستارہ ہیں ،وہ پہلی اداکارہ ہیں جنہیں بولی وڈ کے کنگ خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھانے کا موقع ملا ہے۔
آج ماہرہ شہرت کی جن بلندیوں پر موجود ہیں اس کا خواب پاکستان کی ہر اداکارہ دیکھتی ہے،لیکن ان کی زندگی کا ایک ایسا راز ہے جنہیں جان کر آپ سب حیران رہ جائیں گے شوبز میں کام کرنے سے پہلے ماہرہ امریکہ میں بیت الخلاءکی صفائی کا کام کرتی تھیں اس کے علاوہ انہوں نے واشنگٹن میں ڈنک اینڈ ڈونٹ شاپ میں بھی چند دنوں کے لئے کام کیا ہے۔

فواد خان

fawad-khan10000000000000

جہاں ماہرہ کا ذکر ہو وہاں کیسے ممکن ہے کہ فواد خان کا ذکر نہ ہو ،فواد کی زندگی کا بھی ایک راز ایسا ہے جسے بتانا ہم ضروری سمجھتے ہیں ۔فواد جب سترہ برس کے تھے تو ان پر یہ انکشاف ہوا کہ وہ شوگر کے مریض ہیں،یہ بیماری آج بھی ان کے ساتھ ہے۔

سارہ چوہدری،سمیع خان

sara10000000000000

سارہ چوہدری اور سمیع خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور جوڑیوں میں سے ایک ہیں لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ وہ دونوں حقیقت میں ایک دوسرے کے پارٹنر تھے جی ہاں ،دونوں کی منگنی کافی عرصے قائم رہی لیکن نجی وجوہات کی بناءپردونوں میں علیحدگی ہوگئی۔

محمدعلی

mhmd-ali000000000000

پاکستان فلم انڈسٹری کے مایا ناز آنجہانی اداکار محمد علی نے اپنی وفات سے پہلے آخری خو اہش ظاہر کی تھی کہ مرنے کے بعد ان کی تصاویر نہ کھینچی جائیں اور ایسا ہی ہوا،ان کے انتقال کے بعد ان کی خواہش کے احترام میں ان کی کوئی تصویر نہیں کھینچی گئی۔

عائشہ ممتاز،رنگیلا

rangeela100000000000000

پنجاب کی معروف فوڈ انسپیکٹر عائشہ ممتاز سے کون واقف نہیں لیکن ہم آپ کو یہ بتانا ضروری سمجھتے ہیں کہ عائشہ ماضی کے مشہور مزاحیہ اداکار رنگیلا کی صاحبزادی ہیں۔