کیا سلو بھائی نے کک کے سیکوئل سے جیکولین کو نکلوادیا؟
File Photoسلو بھائی اپنی فلموں کی شوٹنگ میں بے انتہا مصروف ہیں اور ایسالگ رہا ہے کہ ان کا رواں سال بھی پورا شوٹنگ میں ہی مصروف گزرے گا۔ سلو بھائی حال ہی میں بنکاک سے ریس تھری کی شوٹنگ مکمل کرکے جیکولین کے ساتھ واپس پہنچے ہیں۔
ساجد نادیاوالا کک کے سیکوئل کا اعلان جلد کردیا جائے گا اور یہ دوہزار انیس میں کرسمس کے موقعے پر ریلیز ہونے کا امکان ہے۔ پہلے ہی سلو بھائی کا نام کک کے سیکوئل کے پوسٹر پر موجود تھا لیکن ہیروئن کی کاسٹ سے متعلق متضاد اطلاعات تھیں اور کہا جارہا تھا کہ اب اس میں جیکولین کی جگہ ایمی جیکسن کو کاسٹ کیا جائے گا تاہم اب ساجد ناندیاوالا نے اس حوالے سے تمام افواہوں کی تردید کردی ہے۔
ہدایت کار ساجد ناندیاوالا کا کہنا ہے کہ کک کے سیکوئل سے متعلق پہلے ہی فیصلہ کیا جاچکا تھا اور وہ اس کا اسکرپٹ پورا لکھنے میں مصروف تھے تاہم سلمان بھی کی اپنی تمام فلموں کی شوٹنگ رواں سال مکمل ہوجائے گی جس کے بعد کک کی فلمسازی شروع کی جائیگی اور یہ آئندہ سال کرسمس پر ہی ریلیز ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیکولین بھی تاحال کک دو کے سیکوئل میں موجود ہیں لیکن اس حوالے سے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔
Source: Zee News
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔