دنیا کے پانچ امیر ترین اداکار
جس طرح فلمی دنیا کے اداکاروں کی نجی زندگی کے بارے میں جاننا لوگو ں کا شوق ہے ویسے ہی ان کے یہ چہیتے اداکار ذاتی ملکیت میں کتنی دولت رکھتے ہیں یہ سوال بھی ان کے مداحوں کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
درج ذیل دنیا کے پانچ امیر ترین اداکاروں کی فہرست ہے ۔
جیری سین فیلڈ

انتیس اپریل انیس سو چون کو پیدا ہونے والے جیروم ایلن "جیری"سین فیلڈ امریکا کے نامور کامیڈین، اداکار اور مصنف ہیں ۔ اکسٹھ سالہ جیری غیر ملکی رسالے کے مطابق تقریباً بیاسی کروڑ ڈالر کی جائیداد رکھ کر امیر ترین اداکاروں میں سر فہرست ہیں۔
شاہ رخ خان

بالی ووڈ نگری کے بادشاہ، شاہ رخ خان نہ صرف بالی ووڈ کے امیرترین اداکار ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی دوسرے نمبر پر کھڑے ہوئے ہیں۔ پچہتر سے زیادہ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے شاہ رخ خان اپنے پاس تقریباً ساٹھ کروڑ ڈالر کے اثاثے رکھتے ہیں۔
ٹام کروز

ہالی ووڈ میں اپنے ایکشن اور اسٹنٹ سے پہچانے جانے والے ٹام کروز امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔تریپن سالہ اداکار اپنے پاس تقریباً اڑتالیس کروڑ ڈالر کی دولت رکھتے ہیں۔
ٹیلر پیری

پینتالیس سالہ امریکی اداکار، ہدایت کار اور پروڈیوسرٹیلر پیری اس فہرس میں چوتھی پوزیشن رکھتے ہیں۔ فنکارانہ صلاحیت کے حامل اداکار اپنے پاسچالیس کروڑ ڈالر کے اثاثے رکھتے ہیں۔
جونی ڈیپ

پایرٹس آف دی کیریبئن کے کیپٹن جیک اسپیرو امارت میں ٹیلر پیری کے ہم پلہ ہیں۔ باون سالہ جونی ڈیپ بھی اپنے پاس چالیس کروڑ ڈالر کے اثاثے رکھتے ہیں۔




















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔