سلو بھائی اور کترینہ کیخلاف ایف آئی آر کی اسٹیٹس رپورٹ طلب
ممبئی : سلمان خان اور کترینہ کیف کیخلاف ایف آئی آر کی اسٹیٹس رپورٹ عدالت نے دہلی پولیس سے طلب کرلی ۔ سلو بھائی نے کترینہ کیف کے ہمراہ ایک پروگرام میں شرکت کی تھی ۔
پروگرام شرکت کے دوران انہوں نے کاسٹ سے متعلق تعصب پر مبنی نازیبا الفاظ استعمال کیا تھے اور کترینہ کیف بھی اس موقعے پر موجود تھیں اور انہوں نے ان ریمارکس کو روکنے کی کوشش نہ کرنے کے علاوہ سلو بھائی کا اس میں پورا ساتھ دیا تھا۔
تاہم بعدازاں عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ کاسٹ سے متعلق نازیبا اور تعصب پر مبنی الفاظ استعمال کرنے پر کترینہ اور سلمان خان کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
اب ایڈیشنل سیشن جج سدھارتھ شرما نے دہلی پولیس کو احکامات دیئے ہیں کہ راجستھان یا ممبئی میں اس حوالے سے ایف آئی آر درج ہونے کی معلومات اکٹھا کرے اور اس پر تحقیقات کی پیشرفت سےمتعلق رپورٹ پانچ مارچ تک عدالت میں جمع کرائے۔
عدالت نے پولیس کو احکامات دیئے کہ ایف آئی آر اور حقائق کی تصدیق کرے ۔ درخواست میں عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ سلمان خان اور ان کے ساتھیوں حتی کہ پولیس کمشنر کی جانب سے بھی اس کیس کی پیروی کرنے پر ان کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
بعدازاں عدالت نے پولیس کمشنر کو سپریم کورٹ کی ہدایت پر عملدرآمد کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ غلط ثابت ہونے پر درخواست گزار کیخلاف بھی مقدمہ بنایا جاسکتا ہے لہذا وہ درخواست گزار کی درخواست پر بھی کارروائی سے گریز نہ کرے۔
Source: hindustan times

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔