آسین نے شاہ رخ کے بارے میں یہ کیا بول دیا؟

شائع 02 فروری 2016 08:10am

1234

ممبئی: بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ آسین کا بھا رتی فلم انڈسٹری کے کنگ شا ہ رخ کے بارے میں کہنا ہے کہ ان کے دنیا میں ہزاروں لاکھوں مداح ہونگے لیکن مجھ سے بڑا مداح کوئی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹر ی کی مشہور و معروف اداکارہ آسین نے ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں شاہ رخ کی سب سے بڑی مداح ہوں اور صرف میں ہی نہیں میرے شوہر راہول بھی انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔

ان کا فلم انڈسٹری میں اپنے کام کے حوالے سے کہنا تھا کہ میں نے بولی وڈ میں فلم گجنی کے ذریعے قدم رکھا میری پہلی ہی فلم بولی وڈ کے بڑے اسٹار عامر خان کے ساتھ تھی جس کا مجھے بہت فائدہ ہوا۔

اس دنیا میں آنے سے پہلے کبھی سوچا نہیں تھا کہ مجھے اتنی کامیا بی ملے گی،لیکن میں اپنے اب تک کے بولی وڈ کے سفر سے بہت زیادہ خوش ہوں،اس کے علاوہ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کام کے دوران صرف اپنی پرفارمنس پر توجہ رکھتی ہوں فلم کتنا بزنس کرتی ہے اس سے مجھے کوئی سروکار نہیں ہوتا۔