لندن :فلم”پرائڈاینڈ پریجوڈیس اینڈزومبیز“کی پریمیئرتقریب

شائع 02 فروری 2016 09:07am

pride-movie-ho

لندن:لندن میں ہولی وڈ ہارر فلم پرائڈ اینڈ پریجوڈیس اینڈ زومبیز کی پریمیئر تقریب منعقد کی گئی،فلم پانچ فروری کو امریکا اور گیارہ فروری کو برطانیہ میں ریلیز ہو گی۔

انیسویں صدی کے ناول کی خوفناک کہانی اب سینما گھروں میں خوف اور دہشت کے سائے پھیلانے آرہی ہے ، فلم پرائڈ اینڈ پریجوڈیس اینڈ زومبیزکی پریمیئر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فلمی ستاروں سمیت زومبیز کردار بھی شریک ہوئے۔

فلم کی کہانی چار بہنوں کے گرد گھومتی ہے جس میں وہ اپنے والدین کے ہمراہ ایک دور دراز علاقے میں رہتی ہیں اور زومبیز کے حملے سے خود کو بچانے کیلئے جدوجہد کرتی ہیں فلم میں للی، جیمز،سیم رائیلی،جیک ہوسٹن سمیت بیلا ہیتھکوٹ نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ،خوف و دہشت سے بھرپور فلم پانچ فروری کو امریکا اور گیارہ فروری کو برطانوی سینما گھروں میں ریلیز ہو گی۔