انوشکا،ویرات کے رشتے میں دراڑ پڑنے کا خدشہ

شائع 02 فروری 2016 11:38am

anooshka100000000

ممبئی:بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کر کٹر ویرات کوہلی کی جوڑی بھارت کی چند مشہور جوڑیوں میں سے ایک ہے ،دونوں کافی عرصے سے ایک ساتھ ہیں ،لیکن دونوں کا یہ ساتھ اب خطرے میں نظر آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کر کٹر ویرات کوہلی کی دوستی کی خبریں میڈیا پر عام ہیں افواہوں کے مطابق دونوں نے جلد شادی کر نے کا بھی اعلان کیا تھا ۔لیکن اب دونوں کی دوستی خطرے میں نظر آرہی ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں کے شادی کے بارے میں نظریات بہت مختلف ہیں ،انوشکا دوہزار سولہ کے اختتام تک شادی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں،وہ چاہتی ہیں کہ اپنی تمام زیر تکمیل فلموں کو مکمل کروائیں جبکہ ویرات ایسا نہیں چاہتے۔دونوں اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کو بالکل بھی تیار نہیں ہیں،یہ ہی بات دونوں کے درمیان دراڑ کی وجہ بنی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ جب سے سال دوہزار سولہ کی شروعات ہوئی ہے بولی وڈ کے بڑے بریک اپس کی خبریں میڈیا پر آنا شروع ہو گئی ہیں ،اس سے پہلے بھارتی فلم انڈسٹری کے مایا ناز اداکار فرحان اختر، ملائکہ اروڑا ، ارباز خان اور رنبیر کترینہ کی علیحدگی کی خبریں منظر عام پر آچکی ہیں۔