پی ایس ایل افتتاحی تقریب محب مرزا اور صنم سعید بھی جلوہ گر ہونگے

شائع 02 فروری 2016 04:38pm

126

کراچی: پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں جہاں شوبز کے کئی اداکار پرفارم کریں گے وہیں محب مرزا اور صنم سعید بھی اس تقریب کو اپنی پرفارمنس سے چار چاند لگائیں گے ۔

فلم بچانا کے یہ دونوں اداکار اپنی ہی فلم کے گانے ’بچانا‘ میش اپ کو لانج کریں گے اور اس پر اپنی ڈانس پرفارمنس بھی پیش کریں گے اس کو بالی ووڈکے مشہور ومعروف پروڈیوسر ڈی جے کرن کماتھ نے پروڈیوس کیا ہے ۔

اس فلم کا ٹائٹل ٹریک بینی ریال اور کومل غضنفرنے گایا ہے جبکہ اس کو کمپوز کرنے والے موسیقار علی شیر ہیں اس فلم کا ایک اور گانا ’یاری ‘اس میں آوازکا جادو جگانے والی شخصیات شفقت امانت علی اور عثمان قریشی ہیں۔

یاد رہے اس فلم میں صنم سعید ایک بھارتی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ محب مرزا ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کا کردار ادا کر رہے ہیں یہ فلم چھبیس فروری کو ریلیز کی جائے گی۔