نینداب بس چھ سکینڈ کی دوری پر۔۔
اگر آپ رات کو دیر تک جاگتے ہیں یا نیند آنے میں مشکلات پیش آتی ہیں تو آپ کے لیے ڈاکٹر اینڈریو ویل نے ایک جدید نسخہ تیار کرلیا ہے۔ اگر آپ بھی نیند کے مسئلے سے دوچار ہیں تو اس نسخے پر ضرور عمل کریں۔
ڈاکٹر ویل نے یوگا اور سانس کی مشق کو نیند کے لیے بہترین نسخہ قرار دیا ہے۔ان کے مطابق سانس کی مشق کہیں بھی اور کبھی بھی کی جاسکتی ہے اور اس کے لیے کوئی مشین یا کوئی آلاءبھی درکار نہیں ہے۔ ڈاکٹر کی بتائی ہوئی سانس کی مشقیں کیا ہیں؟ آئیے جانتے ہیں۔۔۔
٭ سب سے پہلے سانس کو اپنے منہ کے ذریعے باہردکھلیں۔
٭اس کے بعد اپنا منہ بند کرکے سانس کو اندرکی جانب کھینچیں اور دماغ میں چار تک گنیں۔
٭پھر اپنا سانس روک کے ساتھ تک گنیں۔
٭اس کے بعد اپنا سانس باہر کی جانب چھوڑیں اور آٹھ تک گنیں۔
¿٭ اب اس عمل کو چار مرتبہ دوبارہ دہرائیں۔
اس سانس کی مشق سے آ پ کی دل کی دھڑکن کی رفتار کم ہوگی اور اس کے ذریعے آپ کو ذہنی سکون بھی میسر ہوگا۔ڈاکٹر کے مطابق وہ جب بھی کسی ذہنی دباﺅ کا شکار ہوتے ہیں یا رات کو سونے میں دشواری پیش آتی ہے تو وہ اسی سانس کی مشق کو دہراتے ہیں اور پھر پر سکون نیند سو جاتے ہیں۔
ڈاکٹر ویل کا کہنا ہے کہ اکثر لوگ نیند نہ آنے کی وجہ سے اتنے جھنجلاہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں کہ وہ نیند کی گولیاں لینا شروع ہوجاتے ہیں جوکہ بے حد نقصان دہ ہے۔ نیند کی گولیاں آپ کے دماغ کو وقتی طور پر سکون فراہم کرتی ہیں، لیکن بعدازاں ان گولیوں کا اثر صحت پر اچھا نہیں پڑتا۔
لہذا ڈاکٹر ویل کا کہنا ہے کہ وہ تمام افراد جو رات کو نیند کے انتظار میں جاگتے رہتے ہیں، وہ ان سانس کی مشق کو اپنائیں۔ اس کے ذریعے آپ پرسکون نیند پائیں گے اور ساتھ ساتھ ذہنی سکون بھی حاصل کرسکیں گے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔