دس ہزار کے نوٹ کی افواہ، سٹیٹ بینک کا بیان جاری
لاہور: سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ جاری کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہوں کو غلط قرار دیدیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا میں بڑی مالیت کے نوٹ سے متعلق خبر کی تردید کرتے ہیں، موجودہ مالیت کے بینک نوٹ لین دین سمیت دیگر ضروریات پوری کر رہے ہیں۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بڑی مالیتوں کے بینک نوٹ جاری کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور عوام ایسی افواہوں پر توجہ نہ دیں.
دوسری جانب سٹیٹ بینک نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر ایک پوسٹ کے ذریعے بھی اس خبر کو شیئر کیا۔
مزید خبریں
پشین میں پولیس افسران پر فائرنگ، ایک ملزم گرفتار
خواجہ سرا نے ’تلخ کلامی‘ پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا
جاوید چوہدری ’لفافی صحافی‘ ہیں، کارکن اور میڈیا ان کا یہ کلپ ضرور دیکھیں، شیر افضل مروت
کراچی کا موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی
خاتون ٹیچر سے زیادتی کا ملزم بری، 14 سال سزا کالعدم قرار
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.