Aaj News

بدھ, مئ 22, 2024  
13 Dhul-Qadah 1445  

کھیرے کا استعمال کریں اور صرف 7 دن میں وزن گھٹائیں

شائع 03 اپريل 2018 08:21am

cucumberکھیرے کی خاصیت یہ ہے کہ کھاتے وقت اس کی مقدار کا خیال نہیں رکھنا پڑتا۔ کھیرا جتنا کھایا جائے اتنا فائدہ پہنچاتا ہے اور وزن کم کرنے میں بھی خاص کردار ادا کرتا ہے۔ صرف تھوڑی سی ورزش اور غذا میں کھیرے کا ذیادہ سے ذیادہ استعمال کچھ ہی دن میں آپ کے وزن میں واضح فرق لاسکتا ہے۔

کھیرا صحت سے متعلق اور بھی پہلوؤں سے بہترین غذا ہے۔ اس میں کثیر تعداد وٹامنز، معدنیات اور کینسر کے خلاف لڑنے والی خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ یہ آپ کے جسم سے  زہریلے اور نقصان دہ مادے خارج کرتا ہے۔ اس کے علاوہ نظام ہضم کو بھی بہتر بناتا ہے۔ نظام ہضم کا وزن گھٹانے سے گہرا تعلق ہے۔

کھیرے میں موجود پانی کی مقدار جسم میں پانی کی کمی پوری کرتی ہے اور ظاہری طور پر جلد میں نمی بحال کر کے اسے خوبصورت بناتی ہے۔

ناشتہ

ناشتے میں 200 گرام کھیرے کے قتلے لو فیٹ دہی کے ساتھ کھائے جائیں۔ اگر پھر بھی بھوک محسوس ہو تو ایک آدھا ٹکڑا سیب یا آڑو کا کھایا جایا سکتا ہے۔

Image result for cucumber with yogurt dressing

دوپہر کا کھانا

دوپہر کے کھانے میں سکی ہوئی ڈبل روٹی کے ساتھ کھیرے سے بنی سلاد کھائی جائے۔ سلاد میں دوسری ہری سبزیان شامل کی جا سکتی ہیں۔ سلاد کی مقدار 300 گرام ہونی چاہیئے۔ اس کے ساتھ بغیر دودھ اور چینی کی کافی یا سبز چائے بھی پی سکتے ہیں۔

Related image

رات کا کھانا

رات کے کھانے پر ہری سبزیوں میں سے پالک، کھیرا، ہری پیاز، بند گوبھی یا شملہ مرچ سے بنی کوئی ڈش کھائی جا سکتی ہے۔ اس کی مقدار بھی 300 گرام سے ذیادہ نہ ہو۔

Image result for green vegetables salad with cucumber

تینوں وقت کھانے کے درمیان وقفے میں، کھیرے اور ہری سبزیوں سے بنے مشروبات پیئے جا سکتے ہیں۔ مشروب تیار کرنے کا طریقہ نیچے بتایا جا رہا ہے۔

اجزاء

ایک عدد کھیرا

ایک1 عدد سیب

ادرک کا چھوٹا ٹکڑا

پالک کا ایک گچھا

20 گرام اخروٹ اور بادام

Related image

تیاری

ایک بلینڈر میں پالک، کھیرا اور سیب بلینڈ کر لیں۔ بھر ادرک ڈال کر دوبارہ بلینڈ کریں۔ آخر میں بادام اور اخروٹ شامل کریں۔ یہ مشروب جسم کو ضروری معدنات اور فائبر فراہم کرے گا۔

ماہرین کے مطابق اس غزائی منصوبے پر 7 دن تک عمل کیا جاسکتا ہے۔ مشقت کے لئے روزانہ 30 منٹ کا وقت نکالیں۔ اس کے بعد حیران کن نتائج دیکھیں۔

Thanks to Organic Healthy Life