Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

مردانہ بالوں کو گرمی کے نقصانات سے بچانے والے 5 بہترین تیل

اپ ڈیٹ 18 اپريل 2018 08:14am

hairoil

مردوں میں وقت سے پہلے بال جھڑنے کا عمل بہت عام ہے۔ گرمی کے موسم کا آغاز ہوچکا ہے اور سورج کی تیز شعاعیں بالوں کو شدید نقصان پہنچاتی ہیں۔ ماحول کی آلودگی، مٹی دھول اور گرمی کے باعث آنے والا پسینہ، سورج سے پہنچنے والے نقصان کو اور بھی بڑھا دیتا ہیں۔ ایسے میں آپ کو اپنے بالوں اور سر کی جلد کا خاص خیال رکھنا چاہیئے۔

گرمی اور پسینے سے پریشان ہو کر آپ کو اپنے بالوں میں تیل لگانا نہیں چھوڑنا چاہیئے۔ البتہ اپنے بالوں میں لگانے کے لئے تیل کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ آج ہم آپ کو گرمی کے اس موسم کی مناسبت سے مردوں کے استعمال کے کچھ بہترین تیل بتائیں گے۔ یہ تیل آپ کے بالوں کو نشونما پہنچانے کے ساتھ ساتھ انہیں دھوپ اور گرمی کے نقصان سے بھی بچائیں گے۔

مگر ناشپاتی کا تیل

کمزور اور خشک بالوں کے لئے مگر ناشپانی کا تیل ایک بہترین انتخاب ہے۔ یہ تیل بہت ہلکا ہوتا ہے۔ اس میں وٹامن اے، بی، ڈی، ای، امینو ایسڈ اور فالک ایسڈ جیسے بہت سے نشانما کرنے والے اجزاء موجود ہوتے ہیں۔ گرمی میں یہ تیل بالوں کو مناسب نمی اور مضبوطی فراہم کرتا ہے اور سورج کے نقصان سے بھی بچاتا ہے۔

Related image

ناریل کا تیل

یہ تیل ہر قسم کے بالوں کے لئے فائدہ مند ہے۔ سر پر بالوں کی پیداوار اور نشونما، خشکی سے نجات اور قدرتی چمک حاصل کرنے کے لئے ناریل کا تیل بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر آپ بالوں کو نرم اور ہموار بنانا چاہتے ہیں تو ناریل کا تیل ضرور استعمال کریں۔

Related image

جوجوبا کا تیل

یہ تیل بھی خشک اور آسانی سے ٹوٹ جانے والے بالوں کے لئے فائدہ مند ہے۔ بالوں کا ٹیکسچر اور نرمی بحال کرنے کے لئے جوجوبا کا تیل استعمال کریں۔ یہ تیل بالوں کی جڑوں میں مکمل طور پر جذب ہوجاتا ہے۔ یہ تیل چپچپاہٹ، چکنائی اور بو سے پاک ہے۔ اس کی جراثیم کش خصوصیات بھی نمایاں جز ہیں

بادام کا تیل

اگر آپ کے بال پتلے اور جھڑنے والے ہیں تو بادام کا تیل بہت فائدہ پہنچائے گا۔ اس میں موجود وٹامن ای بالوں کی نشونما، پیداوار اور مضبوطی میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ بادام کا تیل بالوں کی صفائی کے لئے بھی کارآمد ہے۔

زیتون کا تیل

حساس بالوں کے لئے زیتون کے تیل کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔ یہ بالوں میں نمی بحال کرتا ہے اور سر کی جلد کو صحت مند بناتا ہے۔ بالوں میں نرمی اور وزن بھی پیدا کرتا ہے۔

Thanks to TOI