ودیا بالن نے بولی وڈ کا اہم راز فاش کردیا

اپ ڈیٹ 04 فروری 2016 11:00am

vdiya0000000000

ممبئی:بولی وڈ کی مشہور و معروف اداکارہ ودیا بالن نے بھارتی فلم انڈسٹری کے ان رازوں کو افشاں کر دیا جنہیں سن کے آپ یقینا حیران ہو جائیں گے۔ ودیا نے ان رازوں سے پردہ اٹھایا ہے جن کے بارے لوگ بات کرتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ودیا بالن کا شمار بہترین صلاحیتوں کے باعث بولی وڈ کی ٹاپ اداکارﺅں میں ہوتا ہے۔

وہ گزشتہ کئی عرصے سے بھار تی فلم انڈسٹری کے ساتھ منسلک ہیں ،انہوں نے اس نگری کے ان رازوں سے پردہ اٹھانے کی کوشش کی ہے جس کے بارے میں بات کرتے ہوئے بھی لوگ سوچتے ہیںیہ وہ راز ہیں جنہیں بیان کرنے کے بعد کوئی بھی فنکار غیر محفوظ محسوس کر سکتا ہے، مگر ودیا نے بنا ڈرے ان باتوں کو کہہ دیا۔

انہوں نے میڈیا کو دئے گئے ایک انٹر ویو کے دوران کہا کہ فلم انڈسٹری میں تین چیزیں ایسی ہیں جو آپ کوخوف کاشکار کردیں گی۔ نمبرایک شوٹنگ کے بعد اسٹوڈیو کا جو حال ہوتا ہے وہ بیان سے باہر ہے۔

دوسری خرابی یہ ہے کہ یہاں پر پارٹیز آدھی رات کے بعد شروع ہوتی ہیں ،اس کے علاوہ تیسری خوف زدہ کرنے والی بات یہ ہے کہ ہر وقت آپ کو تشویش لاحق رہتی ہے کہ کہیں آپ کے ساتھ کچھ غلط نہ ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تین چیزیں ہیں جو مجھے کام کے دوران ہر وقت پریشانی میں مبتلا رکھتی ہیں۔