ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈی جے براوؤ کا دل بولی وڈ حسینا پر آگیا

شائع 20 اپريل 2018 05:58am

bravo

ویسٹ انڈیز کے اسٹار آل راؤنڈر ڈوؤین براوؤ اس وقت انڈین پریمیئر لیگ میں چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں۔ تاہم اپنے کھیل سے زیادہ وہ ان دنوں اپنی نجی زندگی کی وجہ سے ہیڈلائنز کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 34 سالہ آل راؤنڈر بولی وڈ کی اداکارہ نتاشا سوری کے ساتھ ڈیٹنگ کررہے ہیں۔ دونوں کو ان دنوں زیادہ تر ایک ساتھ دیکھا جارہا ہے لیکن اب تک انہیں نے عوام کے درمیان اپنے رشتے کی وضاحت نہیں کی ہے۔

natasha

نتاشا اکثر و بیشتر براوؤ کے میچز دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں موجود ہوتی ہیں۔ انہیں متعدد مرتبہ وی آئی پی باکس میں دیکھا جاچکا ہے۔

نتاشا سے سے پہلے کچھ عرصہ قبل براوؤ کو ریجیما رام جیت کے ساتھ دیکھا جاتا تھا تاہم دونوں میں مختلف وجوہات کی بنا پر علیحدگی ہوگئی۔ جس کے بعد براوؤ نے صرف کرکٹ پر اپنی توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن ایک بار پھر براوؤ کا دل ایک اور بولی وڈ حسینا پر آگیا ہے اور دونوں ایک دوسرے کو دل دے بیٹھے۔

Image result for dj bravo

نتاشا نے ایک مشہور ویب سیریز 'اِن سائیڈ ایج' میں کام کیا ہے، اس سیریز میں وویک اوبرائے، ریچا چڈا اور کئی مشہور نام شامل تھے۔ یہ سیریز ایمازون پرائم ویڈیو ایکسکلوزیو پر ریلیز کی گئی۔

انہوں نے بولی وڈ فلم 'با با بلیک شیپ' میں انوپم کھیر، کے کے منن اور منیش پال کے ساتھ بھی کام کیا ہے جو گذشتہ ماہ ہی ریلیز ہوئی ہے۔

سال 2006 میں انہوں نے فیمینیا مِس انڈیا ورلڈ کا ٹائٹل اپنے سر سجایا جبکہ وہ مِس ورلڈ کے مقابلوں میں بھی ٹاپ ٹین میں رہ چکی ہیں۔

وہ ایک معروف ٹی وی میزبان بھی ہیں اور اب تک کئی اعزازات اپنے نام کرچکی ہیں۔

Thanks to bollywoodpapa