سردیوں سے پریشان مائیں ذرا یہ بھی پڑھ لیں۔۔
پاکستان میں ان دنوں سردی اپنے عروج پر ہے،ہر طرف ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں ،گرم کپڑوں کا استعمال بڑھ گیا ہے،لوگ کھانے پینے میں بھی گرم چیزوں کو زیادہ فوقیت دے رہے ہیں۔
سوپ،ابلے ہوئے انڈے،گاجر کا حلوہ یہ تمام چیزیں لوگوں کی پسندیدہ غذا بنی ہوئی ہے ۔لیکن اس ٹھنڈے اور خوشگوار موسم میں مائیں بہت پریشان ہیں ۔
ماﺅں کی پریشانی کی وجہ یہ ٹھنڈا موسم نہیں بلکہ بچوں کی غذائیں ہیں ۔اس موسم میں سوپ وغیرہ کا استعمال بڑھ جاتا ہے لیکن بچے ان غذاﺅں کو کھانا تو دور دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے اور کھانا کھانے میں نخرے دکھاتے ہیں۔
خواتین اکثر تو بچوں کے ان نخروں کو برداشت کرلیتی ہیں لیکن بعض اوقات انہیں غصہ آجاتا ہے اور بچوں کی شامت آجاتی ہے۔
ہم آج تمام ماﺅں کی پریشانی دور کرنے کے لئے چند آسان نسخے لے کر آئیں جنہیں آزمانے کے بعد نہ صرف بچے بہت شوق سے سردیوں کا کھانا کھائیں گے بلکہ اپنی ماں کو تنگ بھی نہیں کریں گے۔
٭بچوں کو سوپ، انڈے اور حلوے صرف سردیوں میں نہ کھلائیں بلکہ یہ تمام چیزیں ان کی روز کی غذا میں شامل کردیں،تاکہ انہیں ان چیزوں کی عادت ہوجائے۔
٭اگر بچے کھانا کھا نے میں نخرے دکھاتے ہیں تو ان پر غصہ کرنے کی بجائے انہیں پیار سے سمجھائیں۔
٭بچوں کو ان غذاﺅں کے ساتھ ان کا پسندیدہ کھانا جیسے نوڈلز وغیرہ بھی دیں تاکہ وہ شوق سے کھانا کھائیں۔
٭ بچوں کو نیم گرم دودھ میں شہد ڈال کر دیں اس طرح دودھ کا ذائقہ بھی بڑھ جائے گا جسے بچے بہت شوق سے پئیں گے۔
اگرآپ یہ طریقے آزمائیں گی تو ہمیں یقین ہے کہ آپ اور آپ کے بچے سردیوں کو بہت اچھے طریقے سے انجوائے کریں گے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔