بچن فیملی مالدیپ میں کیا کر رہی ہے؟

اپ ڈیٹ 08 فروری 2016 05:07am

CaZKb5KVIAA2-Go

مالدیپ: بالی وڈ کی مشہور و معروف بچن فیملی ان دنوں مالدیپ میں چھٹیاں گزارنے گئی ہوئی ہے۔ بچن فیملی ابھیشیک کی چالیسویں سالگرہ منانے مالدیپ گئی ہے۔ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے بھی شرکت کی ہے۔

ویسے تو ابھیشیک اپنی سالگرہ ہر سال ممبئی میں ہی مناتے ہیں لیکن اس سال انھوں نے اپنی سالگرہ ایک نئے انداز میں منائی اور اس کے لیے انھوں نے مالدیپ کا سہارا لیا ، جہاں پوری فیملی نے مل کے ان کی سالگرہ منائی۔