اداکار کرس پریٹ کا پاکستان کیلئے محبتوں بھرا پیغام
اداکار کرس پریٹ سے کون واقف نہیں۔ ایونجرز: انفنیٹی وار، گارجئین آف دی گلیکسی، پیسنجر جیسی مشہور فلموں میں کام کرنے والے کرس پریٹ کےدنیا بھر کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی بے پناہ مداح ہیں۔
ایسے ہی کسی مداح نے ٹوئٹر پر کرس کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جس کے جواب میں انہوں نے بھی پاکستان کیلئے محبتوں کا پیغام لوٹایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ایک چھری ہے جس پر 'میڈ ان پاکستان' لِکھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں کسی دن پاکستان آنا ہوگا۔
Love back at you Pakistan! I had a cool Bowie knife growing up that was made in Pakistan. It said Made in Pakistan right on the blade. Hope to visit one day! https://t.co/2wQQR3389n
— chris pratt (@prattprattpratt) May 29, 2018

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔