Aaj News

بدھ, مئ 15, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

آکٹوپس خلائی مخلوق ہے: سائنس دانوں کا دعویٰ

شائع 02 جون 2018 06:29am

Untitled-1

دنیا بھر کے 33 سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آکٹوپس (ہشت پا) ایک خلائی مخلوق ہے جو شہاب ثاقب کے ذریعے زمین پر پہنچی۔

سائنسی جرنل پروگریس اِن بائیو فزکس اینڈ مولیکیولر بائیولوجی میں ایک دلچسپ رپورٹ شائع ہوئی ہے، جس میں سمندری مخلوق آکٹوپس کو خلائی مخلوق قرار دیا گیا ہے۔

اس رپورٹ میں ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ آکٹوپس کے انڈے ایک شہاب ثاقب کے ذریعے زمین پر پہنچے۔ آکٹوپس کی عجیب و غریب شکل و صورت اور غیر معمولی جسامت بھی اسے خلائی مخلوق سے قریب تر ظاہر کرتی ہے۔

تحقیقی مقالے میں کہا گیا ہے کہ زمین کے ابتدائی دور میں جب وائرس، مائیکروبز اور چھوٹی چھوٹی زندگیاں تخلیق ہو رہی تھیں، اُس وقت آکٹوپس کے انڈے کسی شہاب ثاقب کے ذریعے زمین تک پہنچے۔

سائنس دانوں کی اکثریت نے مارچ میں شائع ہونے والی اس تھیوری کو متنازع قرار دیا ہے اور وہ کسی طور اس پر اتفاق کرتے نظر نہیں آتے تاہم اس پر بحث و مباحثہ جاری ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ آکٹوپس کی شکل تبدیل کرنے کی صلاحیت، روشنی بکھیرنے اور عجیب و غریب آنکھیں اس بات کو ثابت کرتی ہیں کہ یہ جانور زمینی نہیں ہے لیکن اس حوالے سے ابھی بہت سی تحقیق ہونا باقی ہے۔

بشکریہ Express.co.uk