ماورہ کی فلم صنم تیری قسم کو خاص پذیرائی نہ مل سکی

شائع 07 فروری 2016 02:14pm

sanam_immagee

پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین بالی ووڈ ڈیبیو فلم صنم تیری قسم کی ریلیز کے دوران موجود نہ تھیں، جبکہ فلم بھی کچھ خاص کامیاب ہوتی نظر نہیں آرہی۔

پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین کی ڈیبیو بالی ووڈ فلم صنم تیری قسم دو روز قبل ریلیز ہوئی،لیکن بد قسمتی سے ماورہ حسین اپنی فلم کے ریلیز کے وقت بھارت میں موجود نہ تھیں۔جی ہاں ماروہ حسین کے ویزے کی مدت ختم ہوئی تو انہیں مجبورا پاکستان آنا پڑا،تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق ماروہ کی فلم صنم تیری قسم کو پذیرائی نہ مل سکی ،لیکن دیکھنا یہ ہے کہ کیا ان کی فلم اگلے چند دنوں میں باکس آفس پر شائقین کو متوجہ کرنے میں کامیاب ہوپاتی ہے یا نہیں ۔