اپنے بلڈ گروپ کے حساب سے کھانا کھائیں
اکثر لوگ اس بات سے پریشان رہتے ہیں کہ کیا کھائیں اور کیا نہیں کھائیں؟ اس کے لیے وہ مختلف ماہرین سے رائے لیتے پھرتے ہیں۔ لیکن اب وہ افراد اس مشکل سے چھٹکارہ حاصل کرسکتے ہیں۔
ایک تحقیق سے ماہرین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لوگوں کو اپنے بلڈ گروپ کے حساب سے کھانے کا انتخاب کرنا چاہیئے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ڈائٹنگ کرتے ہوئے وزن کا کم نہیں ہونا اس بات کی علامت ہے کہ آپ جو کھانا کھا رہے ہیں وہ آپ کے بلڈ گروپ کے منفی جا رہا ہے، جس کے باعث آپ کا وزن کم نہیں ہو رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ کھانے ایک بلڈ گروپ کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں لیکن دوسرے بلڈ گروپ کے لیے ضروری نہیں کہ وہ کھانا فائدہ مند ہو۔ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ روز مرہ کے کام کاج کا تعلق بھی آپ کے خون سے ہوتا ہے، لہذا اس بات کا خیال رکھنا چاہئیے کہ آپ کیاکھا رہے ہیں اور دن بھر آپ کا روٹین کیسا ہے؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف غذائیں ، ہر دوسرے فرد پر مختلف اثر کرتی ہیں اور اس کی بڑی وجہ مختلف بلڈ گروپس ہیں۔ماہرین کا مطابق لکٹنس کاربوہاڈرئٹس اور پروٹین ہر کسی کے بلڈ گروپ میں مختلف ہوتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ کچھ کھانوں کا اثر ہماری جسم کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے کیونکہ جب لکٹنس اور بلڈ کا آپس میں ملنا صحت کے لیے تقصان دہ ثابت ہو جاتا ہے۔
لہذا ماہرین نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ تمام افراد اپنے اپنے بلڈ گروپ کے لحاظ سے کھانے کو ترجیح دیں اور اس کے لیے انھوں نے باقاعدہ ایک چارٹ بھی فراہم کیا ہے، جس کے ذریعے ہم جان سکتے ہیں کہ کون سے بلڈ گروپ والے افراد کیا کھائیں؟
٭ بلڈ گرگروپ اے
جن افراد کا بلڈ گروپ اے ہوتا ہے، ان کو چاہیئے کہ وہ سبزیوںکا استعمال کیا کریں۔اے بلڈ گروپ والے افراد کو گوشت کا استعمال کم سے کم کرنا چاہیئے ۔ اس کے علاوہ پھل ،سبزیوں، پھلیوںاور اناج کو زیادہ سے زیادہ ترترجیح دینی چاہئیے۔
اگر کہا جائے کہ اے بلڈ گروپ کے افراد کو فریش اور اورگانک کھانے کھانے چاہیئے تو غلط نہیں ہوگا کیونکہ اے بلڈ گروپ سے تعلق رکھنے والے افراد کا مدافعتی نظام کمزور ہوتا ہے۔
O ٭ بلڈ گروپ
اس بلڈ گروپ کے افراد کو پروٹین سے بھرپور غذائیں کھانی چاہیئے، جس میں گوشت ، مچھلی اور سبزیاں شامل ہیں۔اس بلڈگروپ کے لوگوں کو اناج، پھلیوں اور ڈیری اشیاءسے اجتناب برتنا چاہیئے۔معدے کو صحت مند رکھنے کے لیے یہ افراد کو مختلف سپلیمنٹس بھی لے سکتے ہیں۔
٭بلڈ گروپ بی
اس بلڈ گروپ کے افراد کو بھٹے، ہر قسم کے اناج ، دالیں، ٹماٹر، مونگ پھلی اور تل کے بیجوں اجتناب کرنا چاہیئے ۔ اس کے علاوہ ماہرین کا کہنا ہے کہ بی بلڈ گروپ والوں کے لیے چکن بھی نقصان دہ ہوتا ہے ۔ ماہرین نے بی بلڈ گروپ والے افراد کے لیے سبزیاں ، انڈے اور گوشت جیسی اشیاءکھانے کو ترجیح دی ہے۔اس کے علاوہ بی بلڈ گروپ والے افراد کم چکنائی والی ڈیری اشیاءبھی کھا سکتے ہیں۔
٭بلڈ گروپ اے بی
اس بلڈ گروپ والے افراد کو ٹوفو(جوکہ پروٹین سے بنا ہوتا ہے)، سی فوڈ، ڈیری کی اشیاءاور ہری سبزیاں کھانی چاہیئے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بلڈ گروپ کے افراد کو سینے کی جلن جیسی تکالیف کا سامنا ہوتا ہے لہذا ان افراد کو کافی اور الکوحل سے بھی پرہیز کرنا چاہئیے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔