سنجو کی تشہیر کے دوران رشی کپور کا سلمان خان پر وار
حال ہی میں سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم 'سنجو' ریلیز ہوئی ہے جس میں رشی کپور کے بیٹے رنبیر کپور نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ رنبیر کپور کو شاندار اداکاری پر بولی وڈ حلقوں کی جانب سے سراہا بھی جارہا ہے۔
جیسا کہ آپ جانتے ہی ہیں بھارتی اداکار رشی کپور سوشل میڈیا پر اپنی بھونڈی حرکتوں کی وجہ سے اکثر تنقید کی زد میں رہتے ہیں، انہوں نے ایک بار پھر اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک اور بھونڈی حرکت کر ڈالی۔
Thank you! These people been promoting the film ever since! pic.twitter.com/Ot2iDM9Hk7
— Rishi Kapoor (@chintskap) June 29, 2018
رشی کپور نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے 90 کی دہائی کی ایک تصویر شیئر کی جس میں سلمان خان، سیف علی خان، اجے دیوگن اور اکشے کمار ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ پلے کارڈ اٹھائے ہوئے ہیں جس پر ' سنجو ہم تمھارے ساتھ ہیں' لکھا ہوا ہے۔
رشی کپور نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ان چاروں سپر اسٹارز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ چاروں اس وقت سے ہی 'سنجو' کی تشہیر کررہے ہیں۔
یاد رہے رہے سنجے دت غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں مجرم قرار دیئے گئے تھے جس پر انہیں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ایسے میں کئی بولی وڈ اداکار اٹھ کھڑے ہوئے تھے اور ان کی حمایت میں مظاہرے بھی کئے تھے۔
واضح رہے رشی کپور نے اپنی اس بھونڈی حرکت کے ذریعے سلمان خان پر بلاواسطہ تنقید بھی جڑ دی ہے کیونکہ سلمان خان نے اس فلم کے لئے رنبیر کپور کی کاسٹنگ پر تنقید کی تھی۔
رنبیر کپور پے در پے ناکامیوں کے بعد بالآخر کوئی کارنامہ انجام دینے میں کامیاب ہوئے ہیں اور شاید اسی وجہ سے رشی کپور پھولے نہیں سما رہے ہیں۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔