فلم سلطان میں سلمان کے ساتھ پیش آیا حادثہ

شائع 09 فروری 2016 07:24am

sultan0000000000

ممبئی:بولی وڈ کے دبنگ خان اپنی دوستانہ فطرت کے لئے پورے بھارت میں مشہور ہیں لیکن ان کا غصہ بھی کسی سے کم نہیں،اسلئے لوگ ان سے بات کرتے ہوئے بھی گھبراہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں۔

لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما نے سلمان خان کے منہ ایک کرارا تھپڑ رسید کردیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انوشکا اور سلمان یش راج بینر تلے بننے والی فلم سلطان میں اداکاری کررہے ہیں،دونوں اداکار فلم میں ریسلر کا کردار نبھارہے ہیں ۔

ایک سین کی شوٹنگ کے دوران انوشکا کو سلمان کو تھپڑ رسید کرنا تھا ،انہوں نے سلمان پراتنی اچانک حملہ کیا کہ سب حیران رہ گئے۔

بعد ازاں فلم کے ڈائریکٹر نے اسے بہترین ایکشن سین قرار دیا،واضح رہے کہ فلم سلطان کاسلمان کے مداحوں کو شدت سے انتظار ہے ،یہ فلم عیدالفطر کے موقعے پر ریلیز کی جائے گی۔