Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

کھانے کے بعد کچھ میٹھا کھانے کو دل کیوں کرتا ہے؟ دلچسپ معلومات

شائع 07 جولائ 2018 07:26am

11

آپ نے اکثر اس بات کو نوٹ کیا ہوگا کہ کھانا کھانے کے بعد کچھ میٹھا کھانے کو دل کرتا ہے۔ لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ اگر نہیں تو کوئی بات نہیں، کیونکہ آج ہم آپ کو اسی بارے میں انتہائی دلچسپ معلومات بتانے جارہے ہیں۔

اگر آپ کو شروع سے ہی میٹھا کھانا پسند ہے تو اس میں آپ کی کوئی غلطی نہیں ہے کیونکہ عموماً انسانوں میں ابتداء ہی سے میٹھی غذاؤں کو ترجیح دینے کا رجحان پایا جاتا ہے۔

اگر انسان تلخ اور ترش غذاؤں کا زیادہ استعمال کرتا ہے تو وہ معدے کے لئے خاصی بھاری ثابت ہوتی ہیں اور اسی وجہ سے اندورنی طور پر اس سے بچاؤ کے لئے میٹھے کی طلب اجاگر ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زیادہ توانائی والی غذائیں مثلاً چینی وغیرہ غذائی قلت کے دوران بقاء فراہم کرتی ہیں۔

اس حوالے سے غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ عموماً بچوں کو جو غذائیں انعام کے طور پر دی جاتی ہیں وہ بڑے ہونے کے بعد بھی انہیں اچھا محسوس کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ اکثر ماں باپ یا اساتذہ اپنے بچوں کو انعام کے طور پر بسکٹ، ٹافی، چاکلیٹ یا کوئی میٹھی چیز دیتے ہیں جو ان کے اندر جڑ پکڑ لیتی ہیں اور خوشی کے اظہار کا ایک ذریعہ بن جاتی ہیں۔

اگر آپ پاکستانی کھانوں پر نظر ڈالیں تو نتیجہ اخذ کریں گے کہ ان میں کاربوہائیڈریٹس کی زائد مقدار پائی جاتی ہے یا پھر یہ کافی نشاستہ دار ہوتی ہیں، ویسے تو یہ نقصان دہ نہیں ہوتیں مگر میٹھے کھانے کی چاہ بڑھانے میں انہی کا کردار ہوتا ہے۔

انسانی جسم قدرتی طور غذائی توازن کو برقرار رکھنے کے لئے نمکین کھانے کے بعد میٹھے کی چاہ میں گرفتار ہوجاتا ہے اور یہی وجہ سے کہ فاسٹ فوڈ یا فرینچ فرائیز کے ساتھ سافٹ ڈرنک کی خواہش بھی جنم لیتی ہے۔

تاہم اگر آپ میٹھا کھانے کے عادی ہیں تو یہ آپ کا نفسیاتی مسئلہ بھی ہوسکتا ہے کیونکہ جیسے اگر کوئی نشے باز شخص نشہ نہ کرے تو اس کے ذہن کو سکون نہیں ملتا اسی طرح میٹھے کے عادی شخص کو بھی جب تک میٹھا نہ ملے تو اسے ایسا لگتا ہے جیسے کھانا ہضم ہی نہیں ہورہا۔

پانی کی کمی بھی میٹھا کھانے کی چاہ میں اضافے کا باعث بنتی ہے تو اگر آپ کا دل بھی بار بار میٹھا کھانے کو چاہتا ہے تو پانی زیادہ سے زیادہ پئیں۔ اگر آپ کھانا کھانے کے آدھے گھنٹے میں پانی نہ پئیں تو کھانے کے ہضم ہونے کا امکان کم ہوجاتا ہے اور یہ میٹھی غذاؤں کی خواہش کے اظہار کو بڑھا دیتا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div