فلم'سنجو' میں اپنے والد کے کردار پر نمرتا دت نے کیا کہا؟
سپر اسٹار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم سنجو نے جہاں دیکھنے والوں کوآبدیدہ کردیا وہیں کچھ لوگوں نے ان کی متنازعہ زندگی میں بھی جھانکا۔
سنجے دت کا کردار ادا کرنے والے رنبیر کپور کو سب نے سراہا۔ صرف انہیں ہی نہیں بلکہ تمام معاون اداکاروں کو ان کے کام پر بے پناہ پزیرائی ملی۔
سنجے دت کی بہن نمرتا دت نے فلم دیکھی اور ان کا کچھ اور ہی مشاہدہ تھا۔اگرچہ انہوں نے تمام فنکاروں کے کام کو سراہا لیکن وہ خود کو پریش راول کے کردار سے نہیں جوڑ پائیں۔ فلم میں پریش راول نے لیجنڈری اداکار سنیل دت کا کردار نبھایاہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں کسی کو اپنے والد کا کردار اداکرتے نہیں دیکھ سکتی، وہ اسپیشل تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسا نہیں کہ وہ کردار مجھے پسند نہیں آیا۔ میں جُڑ نہیں پائی لیکن میں ناظر نہیں۔ میں سنیل دت کی بیٹی ہوں۔
منیشا کوئرالا، جنہوں نے اداکارہ اور والدہ نرگس کا کردار اداکیا، کے کردار کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ بھی ٹھیک تھیں۔ سنیل دت اور نرگس کی بیٹی ہونے کے ناطے فیصلہ کرنا مشکل ہے۔ اگر ناظرین ان سے جوڑ پائے تو یہ بہترین ہے۔
رنبیر کے کردار کے متعلق انہوں نے کہا کہ رنبیر کا کردار بہت اچھا تھا اور فلم تفریح سے بھرپور تھی۔
Zee News بشکریہ

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔