بالی ووڈ میں اس سال بھی دوبڑی فلمیں آمنے سامنے

شائع 09 فروری 2016 05:03pm

dangal

نئی دہلی :سال دو ہزار پندرہ بالی ووڈ کے لیے ایک انتہائی شاندار سال ثابت ہوا جس کا منہ بولتا ثبوت سلمان خان کی سپر ہٹ ”بجرنگی بھائی جان“اور ایس ایس راجامولی کی بلاک بسٹر”باہوبلی“ کا ٹکراؤ ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اب اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس سال عامر خان کی ممکنہ طور پر کرسمس پر ریلیز ہونے والی فلم ”دنگل“ اور ایس ایس راجا مولی کی ”باہو بلی 2“کی ریلیز کی تاریخوں کے درمیان ٹکراؤ ہوگا۔

تاہم ابھی تک حتمی طور پر اس بات کے حوالے سے کوئی تفصیلات حاصل نہیں ہوسکیں ہیں لیکن ذرائع کے مطابق مداحوں کو اس چیز کے لیے تیار رہنا چاہیے ۔یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ باکس آفس پر ان دونوں فلموں کے درمیان ایک کڑا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔