پاکستان پٹھان کوٹ معاملہ پرسرخروہوچکا،رحمان ملک

اپ ڈیٹ 10 فروری 2016 05:39am

rehman1000000000

سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان پٹھان کوٹ حملہ کے معاملہ میں سرخرو ہو چکا ہے۔ عزیر بلوچ سمیت ہر اس شخص کے خلاف آواز اٹھاﺅں گا جو پاکستان کے خلاف کام کرے گا۔

تفصلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستانی انٹیلی جینس اداروں پر الزام لگا رہا ہے، پٹھان کوٹ حملہ میں بھارت کے اپنے لوگ ملوث ہیں۔

بھارت دنیا کو دھوکہ دے رہا ہے اسے دنیا سے معافی مانگنی چاہئے ،ان کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ ہیڈلی ممبئی دھماکوں کا ماسٹرمائنڈ تھا، بحیثیت چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ ڈیوڈ ہیڈلی کے معاملہ پر سو موٹو لے لیا ہے، ڈیوڈ ہیڈلی پاکستان کا مجرم ہے مگر پاکستان کے حوالے نہیں کیا جا رہا،حکومت امریکہ اور بھارت سے اس کی گرفتاری کا مطالبہ کرے۔

رحمان ملک نے کہا کہ عزیر بلوچ سمیت ہر اس شخص کے خلاف آواز اٹھاﺅں گا جو پاکستان کے خلاف کام کرے گا۔ فریال تالپور کو پاکستان سے باہر جانے سے نہیں روکا گیا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ بی بی قتل کیس میں کوئی بیان نہیں دیا پتہ نہیں مجھ سے منسوب بیان میں کیا کہا گیا ہے اس بیان کا عدالت میں سامنا کروں گا۔