پاکستانی فلم انڈسٹری کی لاٹری نکل آئی

شائع 18 جولائ 2018 04:40am

Untitled-1

ممبئی: پاکستانی فلموں کے معیار میں بہتری آرہی ہے، لیک انٹرنیشنل مارکیٹ تک ان کو رسائی حاصل نہیں، جس کے باعث جتنا بزنس ہونا چاہئیے اس سے کئی گنا کم کمائی ہوتی ہے۔ لیکن اب شاید ایسا نہ ہو، کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی کیلئے پڑوسی ملک بھارت کی ڈسٹری بیوشن کمپنیاں میدان میں آگئی ہیں۔

پہلے مرحلے میں بالی وڈ کے سب سے بڑے فلمساز ادارے یش راج فلمز نے علی ظفر کی فلم 'طیفا ان ٹربل' کو بیک وقت 25 ممالک میں ریلیز کرنے کا معاہدہ کیا، تو دوسری جانب نوجوان ہدایت کار نبیل قریشی کی فلم 'لوڈ ویڈنگ' کوزی اسٹوڈیوانٹرنیشنل نے دنیا کے بیشتر ممالک میں ریلیز کرنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ 'طیفا ان ٹربل' 20 جولائی کو پاکستان سمیت بیشتر ممالک میں بیک وقت ریلیز کی جائےگی، جبکہ ' لوڈ ویڈنگ ' عیدالاضحیٰ کے موقع پرنمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ اس حوالے سے پاکستان میں شوبز کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین بھی اب ہماری فلموں اور ان کے معیار سے متاثر ہو رہے ہیں۔

بشکریہ Gulf News