سوشل میڈیا صارفین نے دلہن والی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا

شائع 18 جولائ 2018 05:42am

Untitled-1

سوشل میڈیا صارفین نے 'دلہن والی سرکار' کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق بر صغیر پاک و ہند میں اولیاء کرام کے لیے خصوصی محبت و عقیدت پائی جاتی ہے۔ کیونکہ اس خطے کے عوام کی اکثریت اولیائے کرام ہی کے توسل سے اسلام سے روشناس ہوئے۔

ان اولیائے کرام نے جہاں اپنی کرامات اور انسان محبت سے لوگوں کو اسلام کی جانب راغب کیا وہیں انسانوں کی محبت نے غیر مذاہب کے لوگوں کو بھی ان اولیاء کے در پر لا کھڑا کیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ بر صغیر پاک و ہند کی عوام اولیاء اور درویشوں سے خصوصی محبت رکھتے ہیں اور اسی حوالے سے چند لوگ اس عوام کی سادہ لوحی کا مذاق بھی اڑاتے ہیں اور ان پاکیزہ ہستیوں کا روپ دھار کر ناصرف عوام کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں بلکہ اپنے مالی مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔

یوں یہ ڈھونگی نہ صرف عوام کو دھوکا دیتے ہیں بلکہ نیک نام ہستیوں کی بدنامی کا سبب بھی بنتے ہیں۔

تاہم اس حوالے سے صرف یہی لوگ ہی قصور وار نہیں بلکہ اس میں ہماری بداعتقادی اور توہم پرستی کا بھی دخل ہے۔

یہی وجہ ہے کہ آج کل ایسے بابوں کی بھرمار ہے جو ناصرف اعمال سے بلکہ اپنے حلیے اور ناموں سے بھی مضحکہ خیز ہوتے ہیں۔ ایسے ہی ایک بزرگ بابا 'دلہن والی سرکار' ہیں جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ایک بزرگ جو دلہن کا روپ دھارے سجے ہوئے بستر پر برا جمان ہیں

۔سوشل میڈیا صارفین ان کی تصاویر پر خوب تنقید کر رہے اور ان کو آڑے ہاتھوں بھی لے رہے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ ایسا سب اسلام کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے اور یہ سب ہماری توہم پرستی کا نتیجہ ہے۔

ویڈیو دیکھیں: