رنبیرکا ایشوریا کے بارے میں حیران کن تبصرہ

شائع 11 فروری 2016 08:03am

colaj1

ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کا سابق ملکہ حسن اور بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے کے بارے میں کہنا ہے کہ ایشوریا کے ساتھ کام کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا خواب تھا جو پورا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق رنبیر کپور ان دنوں بھارت کے معروف ہدایتکار کرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم اے دل ہے مشکل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں،فلم میں ان کے ساتھ ایشوریا رائے بچن بھی موجود ہیں۔

رنبیر کا ایشوریا کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ انتہائی خوبصورت اداکارہ ہیں ،ان کے جیسی بڑی اداکارہ کے ساتھ کام کرنا میری زندگی کا سب سے حسین تجربہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایشوریا کے ساتھ کام کرنا میرا خواب تھا جو اب پورا ہو گیا ہے اور اسے پورا کرنے میں کرن جوہر نے میری مدد کی ہے۔

واضح رہے کہ فلم میں رنبیر،ایشوریا کے ساتھ انوشکا شرما،پاکستانی اداکار فواد خان اور عمران عباس بھی کام کررہے ہیں ،فلم رواں سال دوہزار سولہ میں ریلیز کی جائے گی۔