رینجرز اختیارات ،وزیر اعظم کا وزیر اعلیٰ سندھ سے رابطہ

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعلی سندھ سے رابطہ کیا ہے،رینجرز اختیارات کے حوالے سے گفتگو کی، وزیراعظم نے قائم علی شاہ کو تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرادی۔رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کو ٹیلی فون کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ سے وزیراعظم سے کراچی میں رینجرز کو اختیارات دیئے جانے اور امن وامان سے متعلق تمام معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کی جانب سے رینجرز کے اختیارات کی توسیع میں کوئی کمی نہیں آئی البتہ حکومت سندھ کو وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کے بیان پر تحفظات ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے تمام مسائل باہمی تعاون سے حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
#
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔