سلمان کواپنی ہیروئن مل گئی۔۔۔

شائع 11 فروری 2016 10:48am

kick210000000000

ممبئی:بولی وڈ کے دبنگ خان کی دوہزار چودہ میں ریلیز ہوئی بلاک بسٹر فلم کک کا سیکوئل بنائے جانے کی خبریں کافی عرصے سے میڈیا پر گردش کر رہی ہیں، فلم میں اس بار سلمان کے ساتھ کون سی ہیروئن اپنی اداﺅں کے جلوے بکھیریں گی اس بات کا سب کو شدت سے انتظار تھا۔

اطلاعات کے مطابق سلمان کی ہیروئن کاا نتخاب کرلیا گیا ہے، فلم میں ان کے ساتھ معروف اداکارہ کیرتی سونن کو مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیا گیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سلمان کی سپر ہٹ فلم کک کا سیکوئل کک ٹو بنایا جارہا ہے اس بار بھی فلم میں مرکزی کردار سلمان خان نبھائیں گے جبکہ ان کے ساتھ جیکولین کی بجائے کیرتی سونن فلم میں ہیروئن کے روپ میں نظر آئیں گی۔

سلمان خان نے فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار جیکولین کک ٹو کا حصہ نہیں ہونگی،فلم کی ہیروئن کے لئے بولی وڈ کی کئی اداکارﺅں کے نام زیر غور تھے لیکن کیرتی نے سب کو مات دیتے ہوئے فلم پر قبضہ جمالیا۔واضح رہے کہ فلم رواں سال ریلیز کئے جانے کا امکان ہے۔