شہنشاہ قوال استاد نصرت فتح علی خان کی 21 ویں برسی
لاہور: عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور شہنشاہ قوال استاد نصرت فتح علی خان کی آج اکسیویں برسی منائی جا رہی ہے۔
تیرہ اکتوبر انیس سو اڑتالیس کو فیصل آباد کے قوال گھرانے میں پیدا ہونے والے استاد نصرت فتح علی خان نے موسیقی کی تعلیم اپنے گھر سے حاصل کی اور منفرد انداز کی بدولت قلیل عرصے میں نمایاں مقام حاصل کیا۔
سُر اور ساز کے استاد، نصرت فتح علی نے قوالی، کلاسیکل موسیقی، گیت اور غزل گائیکی کو منفرد انداز میں متعارف کروایا۔
استاد نصرت فتح علی خان کے ایک سو پچیس البم ریلیز کئے گئے جس کے باعث ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہوا۔
نصرت فتح علی خان کو نہ صرف برصغیر بلکہ مغرب میں بھی بے حد پزیرائی حاصل ہوئی اور کئی ایوارڈز سے نوازا گیا۔
جگر و گردوں کے عارضہ سمیت مختلف امراض میں مبتلا ہونے کے باعث شہنشاہ قوالی 16 اگست 1997 کو اپنے کروڑوں مداحوں کو اداس چھوڑ گئے ان کے دلوں میں وہ آج بھی زندہ ہیں۔
https://youtu.be/B0QEU9gxapk


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔