کترینہ ویلنٹائن ڈے منانے کے سخت خلاف

شائع 12 فروری 2016 07:31am

kat00000000

ممبئی:پیار اور محبت کرنے والوں کا تہوا رویلنٹائن ڈے جلد ہی آنے والا ہے ،اس تہوار کو سب لوگ اپنے اپنے انداز میں مناتے ہیں ،عام لوگوں کی طرح مشہور شخصیات بھی اس موقع پر پیچھے نہیں رہتیں۔

لیکن بولی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے ویلنٹائن منانے کے بارے میں کہا کہ ہے کہ میں یہ تہوار نہیں مناتی۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ کترینہ کیف کا ویلنٹائن ڈے منانے کے حوالے سے کہنا ہے کہ میں ہمیشہ کام میں مصروف رہتی ہوں جس کے باعث مجھے یہ تہوار منانے کا موقع نہیں ملتا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری زندگی میں کوئی بھی شخص نہیں ہے جس کے ساتھ میں یہ دن مناﺅں،ہاں اس بار میں یہ دن اپنی فلم فتور کی کامیابی کے جشن کے طور پر مناﺅنگی۔