شاہ رخ کی جمع پونجی داﺅپرلگ گئی
ممبئی:آج کل بولی وڈ کے کنگ خان کے ستارے شایدگردش میں ہیں جب ہی تو ان کی زندگی میں ایک کے بعد ایک مشکلات کا اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ممبئی میونسپل کارپوریشن نے شاہ رخ خان پر ایک لاکھ تیرانوے ہزار سات سو چوراسی روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
میونسپل کمشنر کی جانب سے شاہ رخ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے بیندرا میں واقع اپنے بنگلے منت کے باہر غیر قانونی جگہ گھیرنے کا جرم کیا ہے،وہ اس جگہ پر اپنی وینیٹی وین پارک کرتے ہیں۔
کمشنر کی جانب سے انہیں جگہ خالی کرنے پر چھ فروری کو نوٹس جاری کیاگیا تھا جس میں لکھا تھا کہ پندرہ فروری کو اس جگہ کو منہدم کردیا جائے گا ،اس کے علاوہ ان پر ایک لاکھ تیرانوے ہزار سات سو چھیاسی روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق شاہ رخ نے چیک کے ذریعے جرمانہ ادا کردیا ہے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔