فواد بھارت کو لے کے جذباتی ہوگئے
ممبئی:فواد خان پاکستان کے پہلے سپر اسٹار ہیں جنہیں بھارت میں بھی بے انتہا مقبولیت حاصل ہوئی ہے،فواد کی کامیابی کاآغاز پاکستانی ڈرامے ہمسفر سے ہوا ۔
ہمسفر کے بعد ان پر کامیابیوں کے دروازے کھلتے چلے گئے، پھر انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور اپنی پہلی ہی فلم خوبصورت کے ذریعے تمام لوگوں کے دل جیت لئے،اس فلم میں ان کے ساتھ معروف اداکارہ سونم کپور نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔
فواد ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم کپور اینڈ سنز کی تشہیرکے سلسلے میں بھارت میں موجود ہیں ،فلم کی ٹریلر لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں بھارت میں گزارا ہو وقت کبھی بھلا نہیں سکونگا۔یہاں کے لوگوں نے مجھے اتنا زیادہ پیار دیا ہے کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت آنے کے بعد مجھے بالکل بھی نہیں لگا کہ میں اپنے گھر سے دور کسی اور ملک میں ہوں اداکارہ عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا نے مجھے بہت زیادہ پیار دیا۔
واضح رہے کہ ان کی آنے والی فلم کپور اینڈ سنز رواں سال اٹھارہ مارچ دوہزار سولہ کو ریلیز کی جائے گی،فلم میں فواد کے ساتھ عالیہ بھٹ ا ور سدھارتھ ملہوترا اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔