کپل کےشو کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا،بھارتی کااعتراف

شائع 12 فروری 2016 09:22am

colaj

ممبئی:بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی مزاحیہ فنکارہ بھارتی سنگھ نے اعتراف کرلیاہے کہ کامیڈی نائٹ ود کپل ہمارے نئے شو کامیڈی نائٹ لائیو سے بہتر تھا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران بھارتی سنگھ کا کہنا تھا کہ میں کپل کے شو کی جگہ نئے شروع ہونے والے کامیڈی نائٹ پر ہونے والی لوگوں کی تنقید سے واقف ہوں ،مجھے معلوم ہے کہ لوگ ہم سے بہت غصہ ہیں کہ ہم نے کپل کے شو کی جگہ لے لی ہے،کپل کے مداح ہمیں برا بھلا بھی کہہ رہے ہیں،میرے نزدیک تمام لوگوں کا غصہ جائز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ سے کوئی پسندیدہ چیز چھین لی جائے تو آپ کو لازمی برا لگے گا لیکن یہ تھوڑے دنوں کی بات ہے ،مجھے یقین ہے کہ ایک دن ہماری ٹیم بھی کپل کی طرح لوگوں کے دل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔

ہر چیز کو مشہور ہونے میں تھوڑا وقت لگتا ہے ہمارا بھی وقت آئے گا اور لوگ ہمیں بھی پیار کرنے لگیں گے۔اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ میرا ،کرشنا اور کپل کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ہم سب اپنی اپنی جگہ بہترین کام کررہے ہیں ،کپل میرے گروو ہیں،میں ان کے ساتھ مقابلے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔