بولی وڈ کوریوگرافر گنیش اچاریہ کو قتل کی دھمکیاں
بولی وڈ انڈسٹری گلیمر کی ایک ایسی دنیا ہے جس سے وابستہ ہر شخص ہی تقریباً میڈیا کی خبروں کی زینت بنتا رہتا ہے۔ تاہم یہ خبریں کبھی مثبت اور کبھی منفی ہوتی ہیں۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بولی وڈ کے معروف کوریوگرافر گنیش اچاریا کو قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد گنیش اچاریا نے پولیس کو شکایت درج کروائی ہے جس میں انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ انہیں قتل کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ گنیش اچاریہ کو یہ دھمکیاں ایک ڈانس گروپ کی جانب سے فیس اور دیگر مراعات کے لئے اپنی فیڈریشن کے خلاف کئے جانے والے احتجاج کے دوران ساتھ دینے پردی گئی۔ تاہم گنیش اچاریا کا موقف ہے کہ فیڈریشن کے 2 لوگوں نے انہیں صاف قتل کی دھمکی دی ہے۔
اس تمام تر صورتحال کے بعد ممبئی پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ دھمکی دینے والوں سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق فیڈریشن سے ہی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس فیڈریشن کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین سے بھی پوچھ گچھ کرے گی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔