ارجن کپوراورپرینیتی چوپڑا فلم نمستے انگلینڈمیں ایک ساتھ دِکھیں گے
بولی وڈ اداکار ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا کی فلم نمستے انگلینڈ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔
وِپل امرُتلعل کی زیر ہدایت بننے والی فلم کو اب تک کی سب سے زیادہ رومانوی فلم کہا جارہا ہے۔
جاری ہونے والے ٹریلر میں ذاتی مقاصد اور شادی کی روایت کے درمیان تصادم دِکھایا گیا ہے۔
پرینیتی نے فلم میں جسمیت کا کردار اداکیا جو ایک پُر عزم لڑکی ہے اور انگلینڈ جا کر اپنے خوابوں کو پورا کرنا چاہتی ہے۔
جسمیت کی شادی پرم یعنی ارجن کپور سےہوجاتی ہے جس کا زندگی، محبت اور رشتوں کے متعلق مختلف نظریہ ہوتا ہے۔
فلم نمستے انگلینڈ ،اکشے کمار اور کترینہ کیف کی 2007میں ریلیز ہونے والی فلم نمستے لندن کا سیکیوئل نہیں ہے۔
فلم رواں برس 19اکتوبر کو دنیا بھر میں ریلیزکی جائے گی۔
نمستے انگلینڈ بعد پرینیتی اور ارجن کی جوڑی کو 'سندیپ اور پنکی فرار' میں دیکھا جاسکے گا۔
ZeeNews بشکریہ
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔