سلمان خان” بگ باس سیزن 10“کو ہوسٹ کرینگے

اپ ڈیٹ 12 فروری 2016 03:01pm

sallu

ممبئی:سلمان خان جن کا بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں صفِ اوّل کے اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے ان کے مطابق اطلاعات کچھ اس طرح ہیں کہ وہ گذشتہ ایڈیشنز کی طرح بگ باس سیزن ٹین کوبھی ہوسٹ کریں گے۔بگ بوس ایک متنازعہ مگر بہت مشہور شو ہے اور اس کا دسواں ایڈیشن رواں سال شروع ہوگا۔

بالی ووڈ لائف ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار بگ باس سیزن ٹین کو ہوسٹ کرینگے اس شو میں ان کا کردار پچھلے تقریباََ چھ سالوں سے نہایت متاثر کن رہا ہے اور اب تو ان کے بغیر اس شو کا تصور بھی ناممکن سا نظر آتا ہے۔

آنے والے نئے ایڈیشن کے متعلق دلچسپ اطلاع یہ ہے کہ اس میں اب سلیبریٹیز کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی حصہ لے سکیں گے جبکہ اس کے گذشتہ ایڈیشنز میں صرف اور صرف سلیبریٹیز ہی ایک دوسرے کے مد مقابل آتے تھے۔