معروف پاکستانی اداکارہ نے شادی کرلی

شائع 10 ستمبر 2018 05:04pm

mm

پاکستان کی معروف اداکارہ شادی کے بندھن میں بندھ کر پیا دیس سدھار گئیں۔

اداکارہ انعم فیاض نے شادی کرلی، ان کی شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں نے ان کے لئے نیک خواہشات اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

انعم فیاض نے اپنی شادی کی تقریب میں انتہائی خوبصورت لہنگا زیب تن کیا۔ یہ لہنگا دیکھنے میں بے حد خوبصورت ہے اور اس میں انعم کسی پری سے کم معلوم نہیں ہورہیں۔

واضح رہے ان کا نکاح کچھ عرصہ قبل ہی اسد انور سے انجام پا چکا تھا۔ انہوں نے نکاح کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی بھی انجام دی تھی جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔

تاہم اب وہ رخصت ہو کر پیا دیس سدھار چکی ہیں۔ شادی کی تقریب کی تصاویر ملاحظہ کریں۔    

 

 

 

View this post on Instagram

 

Anum Fayaz Baraat Look 😍✨ #AnumFayaz #Actress #Model #Bride #DesiFeedPk A post shared by Desi Feed (@desifeedpk) on

View this post on Instagram

Anum Fayaz And Asad Anwar Wedding Baraat Ceremony... . . . . . . . . . #anumfayaz #asadanwar #wedding #baraat

A post shared by You TV - Official (@official.youtv) on