برلن فلم فیسٹیول میں مختلف فلموں کی نمائش
برلن :جرمن میں برلن فلم فیسٹیول میں مختلف فلموں کی نمائش جاری ہے۔ ہالی ووڈ فلم اسٹار وارز دی فورس آویکنز کو قانونی چارا جوئی کا سامنا ہے۔ڈینیش فلم آ وار کو آسکر ایوراڈ کی نامزدگیوں میں شامل کرلیا گیا ہے۔
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں چھیاسٹھویں فلم فیسٹیول میں ہالی ووڈ ستاروں کی جھڑمٹ نے سماں باندھ دیا۔اداکار جارج کلونی ،میرل اسٹریپ ،کلائیواووین کی ریڈ کارپیٹ واک نے شائقین کے دل جیت لئے ۔
فیسٹیول میں ہالی ووڈ فلم ہیل سیزر کا پریمیئر منعقد کیا گیا ہے فلم میں اداکار جارج کلونی اور اسکارٹ جانسن نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ۔
فلم کی کہانی انیس سو پچاس میں ہالی ووڈ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ایڈی مینکس کے گرد گھومتی ہے جو فلموں میں فکسرکی حیثیت سے کام کرتے رہے طنز و مزاح سے بھرپور فلم برلن فلم فیسٹیول میں قہقہے بکھیر رہی ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔