مودی کا اکشے کے بیٹے کے بارے میں اہم اعلان
ممبئی:بھارت کے وزیراعظم ہر بار کچھ نہ کچھ ایسا کردیتے ہیں جس کی وجہ سے وہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں ،لیکن اس بار انہوں نے بولی وڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار کے بیٹے آرو کے ساتھ کچھ ایسا کیا جسے جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔
بھارتی خبررساں ادرے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ویساکھپٹنم کوسٹ کی افتتاحی تقریب میں موجود تھے اسی تقریب میں بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اکشے کمار اپنی بیوی ٹوئینکل کھنا اور بیٹے آرو کے ساتھ موجود تھے۔
مودی نے تقریب کے دوران آرو کے کان کھینچ کر انہیں پیار سے گڈ بوائے کا خطاب دیا ،مودی کی اس حرکت پر اکشے سمیت وہاں موجود تمام لوگ حیران رہ گئے۔
اکشے کمار کا اس بارے میں کہنا ہے کہ یہ کسی بھی والد کیلئے نہایت یادگار پل ہوتا ہے کہ ملک کا وزیراعظم اس کے بیٹے کے کان کھینچے اور اور اسے گڈبوائے کہے،یہ میری زندگی کا سب سے حسین پل تھا اور میں اسے کبھی نہیں بھلا سکونگا۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔