ودیا نے بھارت کے خلاف آواز اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

شائع 13 فروری 2016 07:07am

vidyia0000000000000

کولکتہ:بھارت اپنے آپ کو دنیا کی سب سے بڑی سیکیولر ریاست سمجھتا ہے اور ہر جگہ پیروپیگنڈا کرتا ہے کہ یہاں تمام انسانوں کو برابری کے اختیارات حاصل ہیں،لیکن اس کا اصلی اور مکروہ چہرہ یہ ہے کہ وہاں ہندو ازم سے تعلق رکھنے والی خواتین پر مندر جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اس دقیانوسی سوچ کے خلاف ودیا بالن نے آواز اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ سال بھارت کی کچھ ریاستوں میں حائضہ خواتین کے مندر میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

بولی وڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں عورتوں کے مندر میں داخلے پر پابندی کے سخت خلاف ہوں ،ہمیں وقت کے ساتھے آگے بڑھنا چاہئے اور اس دقیا نوسی سوچ کو ختم کرنا چاہئے۔

خواتین ہر شعبے میں مردوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر ہر کام انجام دے رہی ہیں ،پھر ان کے ساتھ یہ امتیازی سلوک کیوں روا رکھا جاتا ہے ،ہمیں چاہئے کہ ہم اس پرانی سوچ کو بدلیں اور خواتین کو ان کے جائز حقوق دیں۔