کرن جوہرسے ہوگئی زندگی کی سب سے بڑی بھول
ممبئی:بولی وڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر ان دنوں سخت پچھتاوے کا شکار ہیں اور اس کی وجہ وہ فلم بومبے ویلویٹ میں اداکاری کو بتاتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال انوراگ کیشب کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم بومبے ویلویٹ بری طرح ناکام ہوگئی تھی،فلم میں کرن جوہر پہلی بار منفی کردار میں نظر آئے تھے،لیکن ان کے مداحوں کو ان کا یہ روپ زیادہ نہیں بھایا اور فلم بڑی ناکامی سے دوچار ہوگئی۔
کرن جوہر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بومبے ویلویٹ میں کام کرنا میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی میں یہ سوچ کر پچھتارہا ہوں کہ میں نے انوراگ کیشب کی پیشکش قبول کیوں کی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ لوگوں کو شاید میں منفی کردار میں پسند نہیں آیا اسلئے انہوں نے فلم کو بھی زیادہ پسند نہیں کیا ،یہ فلم میرے کیرئیر کیلئے نہایت تباہ کن ثابت ہوئی ہے۔
آئندہ فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں اچھے اسکرپٹ کے انتظار میں ہوں جیسے ہی کوئی پرکشش کہانی میرے سامنے آتی ہے میں ضرور کام کرونگا۔
واضح رہے کہ انوراگ کیشب کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم بومبے ویلویٹ گزشتہ سال مئی میں ریلیز ہوئی تھی ،فلم میں کرن جوہر کے علاوہ رنبیر کپور اور انوشکا شرما بھی اہم کرداروں میں نظر آئے تھے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔